مسند احمد ۔ جلد ہشتم ۔ حدیث 575

حضرت عبداللہ بن عدی بن حمراء زھری رضی اللہ عنہ کی حدیثیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْحَزْوَرَةِ فَقَالَ عَلِمْتُ أَنَّكِ خَيْرُ أَرْضِ اللَّهِ وَأَحَبُّ الْأَرْضِ إِلَى اللَّهِ وَلَوْلَا أَنَّ أَهْلَكِ أَخْرَجُونِي مِنْكِ مَا خَرَجْتُ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَالْحَزْوَرَةُ عِنْدَ بَابِ الْحَنَّاطِينَ

حضرت عبداللہ بن عدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام حزورہ جو مکہ کی ایک منڈی میں واقع تھا " میں کھڑے ہو کر یہ فرماتے ہوئے سناکہ واللہ تو اللہ کی سب سے بہترین سر زمین ہے اور اللہ کو سب سے محبوب زمین ہے اگر مجھے یہاں سے نکالا نہ جاتا تو میں کبھی یہاں سے نہ جاتا۔

یہ حدیث شیئر کریں