حضرت مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ کی حدیثیں
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ أَنَّ أَبَا الْمُصَبِّحِ الْأَوْزَاعِيَّ حَدَّثَهُمْ قَالَ بَيْنَا نَسِيرُ فِي دَرْبِ قَلَمْيَةَ إِذْ نَادَى الْأَمِيرَ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيَّ رَجُلٌ يَقُودُ فَرَسَهُ فِي عِرَاضِ الْجَبَلِ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ أَلَا تَرْكَبُ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ فَهُمَا حَرَامٌ عَلَى النَّارِ
ابو مصبح اوزاعی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ " درب قلمیہ" نامی جگہ میں چل رہے تھے کہ ہمارے امیر حضرت مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ کو ایک آدمی نے پکارا " جو پہاڑ کی چوڑائی میں اپنے گھوڑے کو ہانکتے ہوئے لئے جا رہے تھے کہ اے ابو عبداللہ ! آپ سوار کیوں نہیں ہو جاتے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جس شخص کے پاؤں دن کے ایک لمحے کے لئے بھی اللہ کے راستہ میں غبار آلود ہو جائیں، وہ دونوں جہنم کی آگ پر حرام ہوجاتے ہیں ۔
