مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 278

بنو تمیم کے ایک آدمی کی اپنے والد یا چچا سے روایت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ وَأَحْسَنَ الثَّنَاءَ عَلَيْهِ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَمِّهِ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ قَدْرِ رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ فَقَالَ قَدْرُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ثَلَاثًا

بنوتمیم کے ایک آدمی کی اپنے والد یا چچا سے روایت ہے کہ میں نے نبی علیہ السلام کے پیچھے نماز پڑھی ہے، ہم نے ان سے نبی علیہ السلام کے رکوع وسجود کی مقدار کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اتنی دیر جس میں بندہ تین مرتبہ "سبحان اللہ وبحمدہ" کہہ سکے۔

یہ حدیث شیئر کریں