مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3765

حضرت ارقم بن ابی ارقم مخزومی رضی اللہ عنہ کی بقیہ حدیثیں

مسنگ

حضرت ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہاں کا ارادہ ہے ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم ادھر کا ارادہ ہے اور بیت المقدس کی طرف اشارہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس مقصد کے لئے جا رہے ہو تجارت کے لئے ؟ میں نے عرض کیا نہیں بلکہ وہاں نماز پڑھنے کے ارادے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ یہاں ایک نماز پڑھنا وہاں ایک ہزار نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور بیت المقدس کی طرف اشارہ کیا۔
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں