مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3766

حضرت بدیل بن ورقاء خزاعی رضی اللہ عنہ کی حدیث

مسنگ

حبیبہ بنت شریق کہتی ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ تھیں کہ اچانک حضرت بدیل بن ورقاء خزاعی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عضباء نامی اونٹنی پر سوار آتے نظر آئے وہ منادی کر رہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جس شخص نے آج (دس ذی الحجہ کو) روزہ رکھا ہوا ہے اسے اپنا روزہ ختم کر لینا چاہئے کیونکہ یہ کھانے پینے کے ایام ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں