مسنگ
حضرت سعید بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمارے گھروں میں ایک آدمی رہتا تھا جو ناقص الخلقت اور انتہائی کمزور تھا ایک مرتبہ اس نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا کہ وہ گھر کی ایک لونڈی کے ساتھ " خباثت " کرتا ہوا پکڑا گیا تھا تو حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں پیش کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر حد جاری کردو لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم یہ تو اتنا کمزور ہے کہ اگر ہم نے اسے سو کوڑے مارے تو یہ تو مر جائے گا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر سو ٹہنیوں کا ایک گچھا لو اور اس سے ایک ضرب اسے لگا دو اور پھر اس کا راستہ چھوڑ دو۔
