مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3782

حضرت نوفل بن معاویہ دیلی رضی اللہ عنہ کی حدیثیں

مسنگ

حضرت نوفل رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ کے ایک بازار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نوفل کہنے لگے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک نماز ایسی ہے کہ اگر وہ کسی سے فوت ہو جائے تو گویا اس کے اہل خانہ اور مال و دولت تباہ ہوگئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے وہ نماز عصر ہے۔
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں