مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3785

حضرت ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ کی حدیثیں ۔

مسنگ

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق مار لیتا ہے اللہ اس کے لئے جہنم کو واجب کر دیتا ہے اور جنت کو اس پر حرام قرار دے دیتا ہے کسی نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ تھوڑی سی چیز ہو؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگرچہ پیلو کے درخت کی ایک مسواک ہی ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں