مسنگ
حضرت علی بن شیبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے جب وہ آدمی بھی نماز سے فارغ ہوگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی نماز ازسر نو پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہوئے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔
