مسنگ
حضرت عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا علامات قیامت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ مال و دولت خوب پھیل اور بڑھ جائے گا قلم کاظہور ہوگا اور تجارت خوب وسیع ہو جائے گی عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی خریدوفروخت کرے گا تو کہے گا کہ پہلے میں بنو فلاں کے تاجروں سے مشورہ کرلوں اور ایک بڑے محلے میں کاتب کو تلاش کیا جائے گا لیکن وہ نہیں ملے گا۔
