مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3801

مسنگ

حضرت عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھے میرے آقا نے گوشت کے ٹکڑے بنانے کا حکم دیا اسی دوران ایک مسکین آیا تو میں نے اس میں سے کچھ کھانے کو اسے بھی دے دیا آقا کو معلوم ہوا تو اس نے مجھے مارا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کہ یہ بات بتائی ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ تم نے اسے کیوں مارا؟ اس نے کہا کہ اس نے میری اجازت کے بغیر میرا کھانے کسی کو اٹھا کر دے دیا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کا اجر تم دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں