مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3803

مسنگ

حضرت فروہ بن مسیک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا توایک آدمی کو یہ سوال کرتے ہوئے سنا کہ یا رسول اللہ ! سبا کسی علاقے کا نام تھا یا کسی عورت کا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہ وہ کسی علاقے کا نام ہے اور نہ کسی عورت کا، بلکہ یہ ایک آدمی کا نام ہے جس کا تعلق عرب سے تھا اور اس کے دس بیٹے تھے جن میں سے چار بائیں جانب چلے گئے اور چھ دائیں جانب بائیں جانب جانے والے عک ، لخم ' عسان اور عاملہ تھے اور دائیں جانب والے ازد' کندہ ' مذحج 'حمیر' اشعریین' اور انمار ہیں سائل نے پوچھا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم انمار سے کیا مراد ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ لوگ کہ خشم اور بجیلہ ان میں سے ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں