مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 940

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہ کی حدیثیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا إِلَى قَوْلِهِ وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ قَالَتْ كَانَ مِنْهُ النِّيَاحَةُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا آلَ فُلَانٍ فَإِنَّهُمْ قَدْ كَانُوا أَسْعَدُونِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَا بُدَّ لِي مِنْ أَنْ أُسْعِدَهُمْ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا آلَ فُلَانٍ

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی، یبایعونک علی ان لایشرکن۔ ۔ ۔ ۔ الخ۔ ۔ تو اس میں نوحہ بھی شامل تھا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ فلاں خاندان والوں کو مستثنی کردیجیے کیونکہ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں نوحہ کرنے میں میری مدد کی تھی لہذا میرے لئے ضروری ہے کہ میں بھی ان کی مدد کروں۔ سو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مستثنی کردیا۔

یہ حدیث شیئر کریں