صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عیدین کا بیان ۔ حدیث 912

اس چیز کا بیان جو عیدین کے متعلق منقول ہے اور ان دونوں میں مزین ہونے کا بیان

راوی: ابو الیمان , شعیب , زہری , سالم بن عبداللہ , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ أَخَذَ عُمَرُ جُبَّةً مِنْ إِسْتَبْرَقٍ تُبَاعُ فِي السُّوقِ فَأَخَذَهَا فَأَتَی بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْتَعْ هَذِهِ تَجَمَّلْ بِهَا لِلْعِيدِ وَالْوُفُودِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هَذِهِ لِبَاسُ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فَلَبِثَ عُمَرُ مَا شَائَ اللَّهُ أَنْ يَلْبَثَ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبَّةِ دِيبَاجٍ فَأَقْبَلَ بِهَا عُمَرُ فَأَتَی بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ قُلْتَ إِنَّمَا هَذِهِ لِبَاسُ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ وَأَرْسَلْتَ إِلَيَّ بِهَذِهِ الْجُبَّةِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبِيعُهَا أَوْ تُصِيبُ بِهَا حَاجَتَکَ

ابو الیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک ریشمی جبہ لیا جو بازار میں بک رہا تھا، اور اس کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللّہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے خرید لیں، اور عید اور وفد کے آنے کے دن اسے پہن کر اپنے کو آراستہ کریں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ اس شخص کا لباس ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ٹھہرے رہے، جب تک اللہ تعالیٰ نے چاہا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس ایک ریشمی جبہ بھیجا اسے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لے لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے اور عرض کیا، کہ یا رسول اللّہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ یہ اس شخص کا لباس ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں (اس کے باوجود) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ جبہ میرے پاس بھیجا تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے بیچ دو اور اپنی ضرورت پوری کرو۔

Narrated 'Abdullah bin Umar: Umar bought a silk cloak from the market, took it to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! Take it and adorn yourself with it during the 'Id and when the delegation visit you." Allah's Apostle (p.b.u.h) replied, "This dress is for those who have no share (in the Hereafter)." After a long period Allah's Apostle (p.b.u.h) sent to Umar a cloak of silk brocade. Umar came to Allah's Apostle (p.b.u.h) with the cloak and said, "O Allah's Apostle! You said that this dress was for those who had no share (in the Hereafter); yet you have sent me this cloak." Allah's Apostle said to him, "Sell it and fulfill your needs by it."

یہ حدیث شیئر کریں