صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خواب کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 1917

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب رُؤْيَا يُوسُفَ وَقَوْلِهِ تَعَالَى إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ قَالَ يَا بُنَيَّ لَا تَقْصُصْ رُؤْيَاكَ عَلَى إِخْوَتِكَ فَيَكِيدُوا لَكَ كَيْدًا إِنَّ الشَّيْطَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوٌّ مُبِينٌ وَكَذَلِكَ يَجْتَبِيكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَعَلَى آلِ يَعْقُوبَ كَمَا أَتَمَّهَا عَلَى أَبَوَيْكَ مِنْ قَبْلُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ إِنَّ رَبَّكَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ وَقَوْلِهِ تَعَالَى يَا أَبَتِ هَذَا تَأْوِيلُ رُؤْيَايَ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا وَقَدْ أَحْسَنَ بِي إِذْ أَخْرَجَنِي مِنْ السِّجْنِ وَجَاءَ بِكُمْ مِنْ الْبَدْوِ مِنْ بَعْدِ أَنْ نَزَغَ الشَّيْطَانُ بَيْنِي وَبَيْنَ إِخْوَتِي إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِمَا يَشَاءُ إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنْ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ فَاطِرٌ وَالْبَدِيعُ وَالْمُبْدِعُ وَالْبَارِئُ وَالْخَالِقُ وَاحِدٌ مِنْ الْبَدْوِ بَادِيَةٍ

یوسف کے خواب کا بیان اور اللہ تعالی کا قول کہ جب حضرت یوسف نے اپنے والد سے کہا اے میرے باپ میں نے دیکھا ہے کہ گیارہ ستارے اور آفتاب وماہتاب مجھے سجد ہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا اے میرے بیٹے اپنے بھائیوں سے خواب نہ بیان کرنا ورنہ تیرے لئے مکر کریں گے، بے شک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور اس طرح تمہارا رب تم کو منتخب کرے گا اور تم کو خوابوں کی تعبیر کا علم دے گا اور تم پر اور آل یعقوب پر اپنا انعام کامل کرے گا جیسا اس سے پہلے تمہارے دادا پڑدادا ابراہیم، اسحق پر اپنا انعام کامل کرچکا ہے واقعی تمہارا رب بڑا علم والا اور حکمت والاہے ۔ اور اللہ تعالی کا قول کہ حضرت یوسف نے کہا کہ اے میرے باپ یہ ہے کہ میرے خواب کی تعبیر جو میں نے پہلے دیکھا تھا جس کو میرے لئے رب نے سچا کر دکھایا اور خدا نے میرے ساتھ احسان کیا، ایک تو یہ کہ مجھے قید سے نجات دی دوسرے یہ کہ تم سب کو جنگل سے یہاں لایا، بعد اس کے شیطان نے میرے بھائیوں کے درمیان فساد ڈلوا دیا ، بلاشبہ میرا رب جو چاہتا ہے اسکی عمدہ تدبیر کرتا ہے وہ بڑا حکمت والا علم والاہے ، اے میرے رب تو نے مجھے سلطنت کا حصہ دیا اور خوابوں کی تعبیر کاعلم دیا، آسمان وزمین کے پیدا کرنے والے توہی کارساز ہے ،دنیا وآخرت میں مجھ کو مسلمان کرکے فوت کر، اور نیکوں سے ملا، فاطر، بدیع، مبتدع، باری اور خالق کے معنی ایک ہی ہے بدو سے بادیہ آتاہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں