سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 9

قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کی ممانعت

راوی: مسدد بن مسرہد , سفیان , زہری , عطاء بن یزید , ابوایوب انصاری

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ رِوَايَةً قَالَ إِذَا أَتَيْتُمْ الْغَائِطَ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ وَلَا بَوْلٍ وَلَکِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا فَقَدِمْنَا الشَّامَ فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ قَدْ بُنِيَتْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَکُنَّا نَنْحَرِفُ عَنْهَا وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ

مسدد بن مسرہد، سفیان، زہری، عطاء بن یزید، حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم بیت الخلاء میں جاؤ تو پیشاب پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ مت کرو بلکہ اپنا رخ مشرق یا مغرب کی طرف کر لیا کرو حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم ملک شام میں وارد ہوئے تو ہم نے یہاں قبلہ رخ بنے ہوئے بیت الخلاء دیکھے پس ہم (قضاء حاجت کے وقت) اپنا رخ تبدیل کر لیتے اور (اگر کبھی بھول کر قبلہ رخ بیٹھ جاتے تو) اللہ سے مغفرت طلب کرتے۔

یہ حدیث شیئر کریں