مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ قبروں کی زیارت کا بیان ۔ حدیث 263

ماں باپ کی قبروں پر جانے کا حکم اور اس کی فضیلت

راوی:

وعن محمد بن النعمان يرفع الحديث إلى النبي صلى الله عليه و سلم قال : " من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة غفر له وكتب برا " . رواه البيهقي في شعب الإيمان مرسلا

حضرت محمد بن نعمان یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہچاتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر جمعہ کے روز یا ہفتہ میں کسی بھی دن اپنے ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کی قبر پر جائے اور وہاں ان کے لئے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کرے تو اس کی مغفرت کی جاتی ہے اور اسے نامہ اعمال میں اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنے والا لکھا جاتا ہے۔ اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں بطریق ارسال نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں