مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1356

کسریٰ کے خزانہ کے بارے میں پیشین گوئی

راوی:

وعن جابر بن سمرة قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لتفتحن عصابة من المسلمين كنز آل كسرى الذي في الأبيض . رواه مسلم . (

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ " بلا شبہ مسلمانوں کی ایک جماعت آل کسریٰ کے خزانہ کو برآمد کرلے گی جو سفید محل میں ہے۔ (مسلم)

تشریح
آل کسری میں " آل" لفظ زائد ہے یا اس لفظ سے کسریٰ کے لواحقین ، خاندان اور رعایا کے لوگ مراد ہیں۔ لفظ کسری اصل میں " خسرو" کا معرب ہے اس زمانے میں فارس ایران کے بادشاہ کا لقب خسرو یا کسری ہوتا تھا جیسا کہ روم کے بادشاہ کو قیصر، چین کے بادشاہ کو خاقان، مصر کے بادشاہ کو فرعون ، یمن کے بادشاہ کو قیل اور حبش کے بادشاہ کو نجاشی کہا جاتا تھا۔
" ابیض" ایک محل کا نام ہے جو مدائن میں واقع تھا اور جس کو اہل فارس سفید کو شک کہا کرتے تھے ، اس شہر پر مسلمانوں کا قبضہ ہونے کے بعد اس محل کی جگہ ایک مسجد جو اب بھی ہے ۔ نیز حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسریٰ کے خزانہ کے برآمد ہونے کے بارے میں پیشین گوئی فرمائی تھی وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں پوری ہوئی ، اور فاتح مسلمانوں نے اس خزانے کو نکالا ۔

یہ حدیث شیئر کریں