صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1363

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب صَدَقَةِ السِّرِّ وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا صَنَعَتْ يَمِينُهُ وَقَوْلِهِ إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ الْآيَةَ

پوشیدہ طور پر صدقہ کرنے کا بیان ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ ایک مرد جس نے اس طرح چھپا کر خیرات کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہوئی کہ اس کا دائیں ہاتھ کیا خرچ کررہا ہے ۔ اور اللہ تعالی کا قول اگر تم خیرات اعلانیہ کرو تو اچھا ہے اور اگر پوشیدہ طور پر کرو تو یہ بھی اچھا ہے ۔ اور اللہ تم سے تمہارے گناہوں کو دور کردے گا اور اللہ تعالی ان چیزوں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو ۔

یہ حدیث شیئر کریں