صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1373

اس شخص کا بیان جو صدقہ دینے میں عجلت کو پسند کرتا ہے ۔

راوی: ابوعاصم , عمروبن سعید , ابن ابی ملیکہ , عقبہ بن حارث

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ فَأَسْرَعَ ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ خَرَجَ فَقُلْتُ أَوْ قِيلَ لَهُ فَقَالَ کُنْتُ خَلَّفْتُ فِي الْبَيْتِ تِبْرًا مِنْ الصَّدَقَةِ فَکَرِهْتُ أَنْ أُبَيِّتَهُ فَقَسَمْتُهُ

ابوعاصم، عمروبن سعید، ابن ابی ملیکہ، عقبہ بن حارث بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی پھر جلدی روانہ ہوگئے گھر میں داخل ہوئے اور تھوڑی دیر بعد باہر نکلے تو میں نے یا کسی اور نے آپ سے پوچھا، تو آپ نے فرمایا کہ میں گھر میں مال صدقہ سے ایک ٹکڑا سونے کا چھوڑ آیا تھا میں نے ناپسند کیا کہ اس کی موجودگی میں رات گزاروں اس لئے میں نے اسے تقسیم کردیا۔

Narrated 'Uqba bin Al-Harith:
Once the Prophet offered the 'Asr prayer and then hurriedly went to his house and returned immediately. I (or somebody else) asked him (as to what was the matter) and he said, "I left at home a piece of gold which was from the charity and I disliked to let it remain a night in my house, so I got it distributed . "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں