صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1374

صدقہ پر رغبت دلانے اور اس کی سفارش کرنے کا بیان ۔

راوی: مسلم , شعبہ , عدی , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَدِيٌّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلُ وَلَا بَعْدُ ثُمَّ مَالَ عَلَی النِّسَائِ وَمَعَهُ بِلَالٌ فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَتَصَدَّقْنَ فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُلْبَ وَالْخُرْصَ

مسلم، شعبہ، عدی، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن نکلے اور دو رکعت اس طرح نماز پڑھی کہ نہ اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد نماز پڑھی پھر آپ عورتوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے ساتھ تھے چنانچہ آپ نے عورتوں کو نصیحت کی اور انہیں حکم دیا کہ خیرات کریں تو عورتیں اپنی بالیاں اور کنگن پھینکنے لگیں۔

Narrated Ibn Abbas:
The Prophet went out for the 'Id prayer on the 'Id day and offered a two Rakat prayer; and he neither offered a prayer before it or after it. Then he went towards the women along with Bilal. He preached them and ordered them to give in charity. And some (amongst the women) started giving their fore-arm bangles and ear-rings.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں