صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1586

یوم ترویہ میں ظہر کی نماز کس مقام پر پڑھے۔

راوی: علی , ابوبکر بن عیاش , عبدالعزیز

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ سَمِعَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ لَقِيتُ أَنَسًا ح و حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ خَرَجْتُ إِلَی مِنًی يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَلَقِيتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَاهِبًا عَلَی حِمَارٍ فَقُلْتُ أَيْنَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْيَوْمَ الظُّهْرَ فَقَالَ انْظُرْ حَيْثُ يُصَلِّي أُمَرَاؤُکَ فَصَلِّ

علی، ابوبکر بن عیاش، عبدالعزیز نے بیان کیا کہ میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا، اسماعیل بن ابان، ابوبکر، عبدالعزیز سے روایت کرتے ہیں، عبدالعزیز نے بیان کیا کہ میں منیٰ کی طرف ترویہ کے دن نکلا تو میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا، اس حال میں کہ وہ ایک گدھے پر سوار جا رہے تھے، میں نے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آج کے دن ظہر کی نماز کس جگہ پڑھی؟ انہوں نے فرمایا کہ دیکھو جہاں تمہارے امرء نماز پڑھتے ہیں، تم بھی وہیں پڑھو۔

Narrated 'Abdul 'Aziz:
I went out to Mina on the day of Tarwiya and met Anas going on a donkey. I asked him, "Where did the Prophet offer the Zuhr prayer on this day?" Anas replied, "See where your chiefs pray and pray similarly."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں