صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1723

آنے والے حاجیوں کے استقبال کرنے کا بیان اور تین آدمیوں کا جانور پر سوار ہونا۔

راوی: معلی بن اسد , یزید بن زریع , خالد , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ اسْتَقْبَلَتْهُ أُغَيْلِمَةُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَحَمَلَ وَاحِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ وَآخَرَ خَلْفَهُ

معلی بن اسد، یزید بن زریع، خالد، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پہنچے تو بنی عبدالمطلب کے کئی لڑکوں نے آپ کا استقبال کیا آپ نے ایک (لڑکے) کو اپنے سامنے اور دوسرے کو اپنے پیچھے بٹھا لیا۔

Narrated Ibn Abbas:
When the Prophet arrived at Mecca, some boys of the tribe of Bani 'Abdul Muttalib went to receive him, and the Prophet made one of them ride in front of him and the other behind him.

یہ حدیث شیئر کریں