صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1839

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ ہم لوگ حساب کتاب نہیں جانتے ۔

راوی: آدم , شعبہ , اسود بن قیس , سعید بن عمرہ , ابن عمر

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَکْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا يَعْنِي مَرَّةً تِسْعَةً وَعِشْرِينَ وَمَرَّةً ثَلَاثِينَ

آدم، شعبہ، اسود بن قیس، سعید بن عمرہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم لوگ ان پڑھ قوم ہیں لکھنا پڑھنا اور حساب کرنا نہیں جانتے مہینہ اتنے اتنے دنوں کا یعنی کبھی انتیس دن کا اور کبھی تیس دن کا ہوتا ہے۔

Narrated Ibn 'Umar:
The Prophet said, "We are an illiterate nation; we neither write, nor know accounts. The month is like this and this, i.e. sometimes of 29 days and sometimes of thirty days."

یہ حدیث شیئر کریں