صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وکالہ کا بیان ۔ حدیث 2218

حدود میں وکالت کا بیان ۔

راوی: ابن سلام , عبدالوہاب ثقفی , ایوب ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَّامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ جِيئَ بِالنُّعَيْمَانِ أَوْ ابْنِ النُّعَيْمَانِ شَارِبًا فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَ فِي الْبَيْتِ أَنْ يَضْرِبُوا قَالَ فَکُنْتُ أَنَا فِيمَنْ ضَرَبَهُ فَضَرَبْنَاهُ بِالنِّعَالِ وَالْجَرِيدِ

ابن سلام، عبدالوہاب ثقفی، ایوب ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث سے روایت ہے کہ نعیمان یا ابن نعیمان اس حال میں لایا گیا، کہ وہ شراب پیئے ہوئے تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو جو گھر میں موجود تھے حکم دیا کہ اس کو ماریں اس کے مارنے والوں میں میں بھی تھا اور ہم نے اس کو جوتوں اور چھڑیوں سے مارا۔

Narrated 'Uqba bin Al-Harith:
When An-Nuaman or his son was brought in a state of drunkenness, Allah's Apostle ordered all those who were present in the house to beat him. I was one of those who beat him. We beat him with shoes and palm-leaf stalks.

یہ حدیث شیئر کریں