صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 2439

اس شخص کی فضیلت کا بیان جو اپنی لونڈی کو ادب سکھائے اور تعلیم دے۔

راوی: اسحاق بن ابراہیم محمد بن فضیل مطرف شعبی ابوبردہ ابوموسیٰ اشعری

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ فُضَيْلٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ جَارِيَةٌ فَعَالَهَا فَأَحْسَنَ إِلَيْهَا ثُمَّ أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا کَانَ لَهُ أَجْرَانِ

اسحاق بن ابراہیم محمد بن فضیل مطرف شعبی ابوبردہ حضرت ابوموسیٰ اشعری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے پاس لونڈی ہو اور وہ اس کی اچھی طرح پرورش کرے پھر اس کو آزاد کر دے اور اس سے نکاح کر لے تو اس کے لئے دوہرا ثواب ہے۔

Narrated Abu Musa:
Allah's Apostle said, "He who has a slave-girl and educates and treats her nicely and then manumits and marries her, will get a double reward."

یہ حدیث شیئر کریں