صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان۔ ۔ حدیث 305

حیض کا خون دھونے کا بیان

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , ہشام بن عروہ , فاطمہ بنت منذر , اسما بنت ابی بکر صدیق

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهَا قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنْ الْحَيْضَةِ کَيْفَ تَصْنَعُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَ ثَوْبَ إِحْدَاکُنَّ الدَّمُ مِنْ الْحَيْضَةِ فَلْتَقْرُصْهُ ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِمَائٍ ثُمَّ لِتُصَلِّي فِيهِ

عبداللہ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، فاطمہ بنت منذر، حضرت اسما بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم بتائیے کہ جب ہم میں سے کسی کے کپڑے میں حیض کا خون لگ جائے تو وہ کیا کرے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کسی کے کپڑے میں حیض کا خون لگ جائے تو اسے مل ڈالے پھر اسے پانی سے دھولے اور اسی میں نماز پڑھ لے۔

Narrated Asma' bint Abi Bakr: A woman asked Allah's Apostle, "O Allah's Apostle! What should we do, if the blood of menses falls on our clothes?" Allah's Apostle replied, "If the blood of menses falls on the garment of anyone of you, she must take hold of the blood spot, rub it, and wash it with water and then pray in (with it)."

یہ حدیث شیئر کریں