صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 362

قمیص سراویل اور تبان اور قبا میں نماز پڑھنے کا بیان

راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن زید , ایوب , محمد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ أَوَکُلُّکُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ ثُمَّ سَأَلَ رَجُلٌ عُمَرَ فَقَالَ إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَأَوْسِعُوا جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ صَلَّی رَجُلٌ فِي إِزَارٍ وَرِدَائٍ فِي إِزَارٍ وَقَمِيصٍ فِي إِزَارٍ وَقَبَائٍ فِي سَرَاوِيلَ وَرِدَائٍ فِي سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ فِي سَرَاوِيلَ وَقَبَائٍ فِي تُبَّانٍ وَقَبَائٍ فِي تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ فِي تُبَّانٍ وَرِدَائٍ

سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ایوب، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف(متوجہ ہو کر) کھڑا ہوا اور اس نے آپ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم پوچھا آپ نے فرمایا کیا تم میں سے ہر شخص کو دو کپڑے مل جاتے ہیں؟ پھر ایک شخص نے (یہی مسئلہ) عمر سے پوچھا تو انہوں نے کہا، جب اللہ وسعت کرے، تو تم بھی وسعت کرو، (اب) چاہے کہ ہر شخص اپنے کپڑے (دو دو) پہنے، کوئی ازار اور چادر میں نماز پڑھے، کوئی ازار وقمیص میں، کوئی ازار وقبا میں، کوئی سراویل اور چادر میں، کوئی سراویل اور قمیص میں، کوئی سراویل اور قبا میں، کوئی تبان اور قبا میں، اور کوئی تبان اور قمیص میں، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں خیال کرتا ہوں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی تبان اور چادر میں۔

Narrated Abu Huraira: A man stood up and asked the Prophet about praying in a single garment. The Prophet said, "Has every one of you two garments?" A man put a similar question to 'Umar on which he replied, "When Allah makes you wealthier then you should clothe yourself properly during prayers. Otherwise one can pray with an Izar and a Rida' (a sheet covering the upper part of the body.) Izar and a shirt, Izar and a Qaba', trousers and a Rida, trousers and a shirt or trousers and a Qaba', Tubban and a Qaba' or Tubban and a shirt." (The narrator added, "I think that he also said a Tubban and a Rida. ")

یہ حدیث شیئر کریں