صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 363

قمیص سراویل اور تبان اور قبا میں نماز پڑھنے کا بیان

راوی: عاصم بن علی , ابن ذئب , زہری , سالم , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ فَقَالَ لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ وَلَا وَرْسٌ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّی يَکُونَا أَسْفَلَ مِنْ الْکَعْبَيْنِ وَعَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

عاصم بن علی، ابن ذئب، زہری، سالم، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ محرم کیا پہنے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ قمیص پہنے اور نہ سراویل اور برقع اور نہ ایسا کپڑا جس میں زعفران لگ گیا ہو اور نہ اس میں ورس (لگا ہو) پھر جو کوئی نعلین نہ پائے، تو موزے پہن لے اور ان کو کاٹ دینا چاہئے، تاکہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں، نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مثل روایت کی ہے۔

Narrated Ibn 'Umar: A person asked Allah's Apostle, "What should a Muhrim wear?" He replied, "He should not wear shirts, trousers, a burnus (a hooded cloak), or clothes which are stained with saffron or Wars (a kind of perfume). Whoever does not find a sandal to wear can wear Khuffs, but these should be cut short so as not to cover the ankles.

یہ حدیث شیئر کریں