صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 419

مسجد کے اندر داخل ہونے اور دوسرے کاموں میں دائیں طرف سے ابتداء کرنے کا بیان اور ابن عمر (جب مسجد میں جاتے تو) اپنا دائیاں پیر پہلے رکھتے اور جب نکلتے تو اپنا بایاں پیر پہلے نکالتے

راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , اشعث بن سلیم , مسروق , عائشہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ کُلِّهِ فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَتَنَعُّلِهِ

سلیمان بن حرب، شعبہ، اشعث بن سلیم، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاں تک کر سکتے تھے اپنے کاموں میں دائیں جانب سے ابتدا کرنے کو پسند کرتے تھے، اپنی طہارت میں اور اپنی کنگھی کرنے میں اور اپنی جوتیاں پہننے میں۔

Narrated 'Aisha: The Prophet used to start everything from the right (for good things) whenever it was possible in all his affairs; for example: in washing, combing or wearing shoes.

یہ حدیث شیئر کریں