صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 524

وقت عصر کا بیان

راوی: ابو نعیم , ابن عیینہ , زہری , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ الْعَصْرِ وَالشَّمْسُ طَالِعَةٌ فِي حُجْرَتِي لَمْ يَظْهَرْ الْفَيْئُ بَعْدُ وَقَالَ مَالِکٌ وَيَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَشُعَيْبٌ وَابْنُ أَبِي حَفْصَةَ وَالشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ

ابو نعیم، ابن عیینہ، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز ایسے وقت پڑھا کرتے تھے کہ آفتاب میرے حجرے میں ہوتا تھا اور ابھی سایہ بلند نہ ہوا ہوتا تھا، امام بخاری نے کہا کہ مالک، یحیی بن سعید، شعیب اور ابن ابی حفصہ نے بایں لفظ روایت کیا وَالشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ۔

Narrated Aisha: The Prophet used to pray the 'Asr prayers at a time when the sunshine was still inside my chamber and no shadow had yet appeared in it.

یہ حدیث شیئر کریں