صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 76

علم اور حکمت میں رشک کرنے کا بیان اور عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سردار بنائے جانے سے پہلے علم حاصل کرلو، ابو عبداللہ کہتے ہیں کہ سردار بنائے جانے کے بعد بھی ( حاصل کرو) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بوڑھے ہوجانے کے بعد بھی علم حاصل کیا تھا۔

راوی: حمیدی , سفیان , اسماعیل بن ابی خالد , زہری , قیس بن ابی حازم , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّ ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَلَی غَيْرِ مَا حَدَّثَنَاهُ الزُّهْرِيُّ قَالَ سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَسُلِّطَ عَلَی هَلَکَتِهِ فِي الْحَقِّ وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْحِکْمَةَ فَهُوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا

حمیدی، سفیان، اسماعیل بن ابی خالد، زہری، قیس بن ابی حازم، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رشک (جائز) نہیں مگر دو شخصوں کی عادتوں پر، اس شخص کی عادت پر جس کو اللہ نے مال دیا ہو اور وہ اس مال پر ان لوگوں کو قدرت دے جو اسے (راہ) حق میں صرف کریں اور اس شخص (کی عادت) پر جس کو اللہ نے علم عنایت کیا ہو اور وہ اس کے ذریعہ سے حکم کرتا ہو اور (لوگوں کو) اس کی تعلیم دیتا ہو ۔

Narrated 'Abdullah bin Mas'ud: The Prophet said, "Do not wish to be like anyone except in two cases. (The first is) A person, whom Allah has given wealth and he spends it righteously; (the second is) the one whom Allah has given wisdom (the Holy Qur'an) and he acts according to it and teaches it to others." (Fateh-al-Bari page 177 Vol. 1)

یہ حدیث شیئر کریں