صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 777

جب سجدہ کرے تو تکبیر کہتا ہوا جھکے، اور نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر(سجدے میں جاتے وقت زمین پر) اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھتے تھے

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان زہری

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ غَيْرَ مَرَّةٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ سَقَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ مِنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی بِنَا قَاعِدًا وَقَعَدْنَا وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً صَلَّيْنَا قُعُودًا فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا قَالَ سُفْيَانُ کَذَا جَائَ بِهِ مَعْمَرٌ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ لَقَدْ حَفِظَ الخ

علی بن عبداللہ ، سفیان زہری روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے (اور سفیان اس روایت کو کبھی یوں بیان کرتے تھے) کہ گھوڑے سے گر پڑے اور آپ کی خدمت میں عیادت کے لئے حاضر ہوئے اتنے میں نماز کا وقت آگیا، تو آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم بیٹھ گئے اور سفیان نے ایک مرتبہ یہ کہا کہ ہم نے بیٹھ کر نماز پڑھی جب آپ نماز پڑھ چکے تو فرمایا کہ امام اسی لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ (سر) اٹھائے تو تم (سر) اٹھاؤ اور جب وہ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو

Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle fell from a horse and the right side of his body was injured. We went to enquire about his health meanwhile it was time for the prayer and he led the prayer sitting and we also prayed while sitting. On completion of the prayer he said, "The Imam is to be followed; say Takbir when he says it; bow when he bows; rise when he rises and when he says "Sami'a-l-lahu Liman hamida," say, "Rabbana walaka-lhamd", and prostrate if he prostrates." Sufyan narrated the same from Ma'mar. Ibn Juraij said that his (the Prophet's) right leg had been injured.

یہ حدیث شیئر کریں