صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عیدین کا بیان ۔ حدیث 928

عید کی نماز کے بعد خطبہ پڑھنے کا بیان

راوی: آدم شعبہ , زبید , شعبی براء بن عازب

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا زُبَيْدٌ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ فِي يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ نَحَرَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ قَدَّمَهُ لِأَهْلِهِ لَيْسَ مِنْ النُّسْکِ فِي شَيْئٍ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْتُ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ فَقَالَ اجْعَلْهُ مَکَانَهُ وَلَنْ تُوفِيَ أَوْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ

آدم شعبہ، زبید، شعبی براء بن عازب روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلی چیز جس سے ہم آج کے دن ابتدا کریں وہ یہ ہے کہ ہم نماز پڑھیں، پھر گھر کو واپس ہوں اور قربانی کریں، جس نے ایسا کیا اس نے میری سنت کو پالیا، اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کی تو صرف گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کیلئے تیار کیا، قربانی میں اس کا حصہ نہیں ہے، تو انصار میں سے ایک شخص نے جنہیں ابوبردہ بن نیار کہا جاتا تھا عرض کیا کہ یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے تو نماز سے پہلے ذبح کرلیا اور میرے پاس ایک سال کا بھیڑ کا بچہ ہے جو دو سال کے بچہ سے بہتر ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو اس کی جگہ ذبح کرو اور تمہارے بعد کسی کو کافی نہیں ہوگا، یا فرمایا کسی کی قربانی نہ ہوگی۔

Narrated Al-Bara' bin 'Azib: The Prophet (p.b.u.h) said, "The first thing that we should do on this day of ours is to pray and then return to slaughter the sacrifice. So anyone who does so, he acted according to our Sunna (tradition), and whoever slaughtered the sacrifice before the prayer, it was just meat which he presented to his family and would not be considered as Nusuk." A person from the Ansar named Abu Burda bin Niyyar said, "O Allah's Apostle! I slaughtered the Nusuk (before the prayer) but I have a young she-goat which is better than an older sheep." The Prophet I said, "Sacrifice it in lieu of the first, but it will be not sufficient (as a sacrifice) for anybody else after you."

یہ حدیث شیئر کریں