صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عیدین کا بیان ۔ حدیث 938

بچوں کے عید گاہ جانے کا بیان

راوی: عمرو بن عباس , عبدالرحمن , سفیان , عبدالرحمن بن عابس

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَی فَصَلَّی ثُمَّ خَطَبَ ثُمَّ أَتَی النِّسَائَ فَوَعَظَهُنَّ وَذَکَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ

عمرو بن عباس، عبدالرحمن، سفیان، عبدالرحمن بن عابس روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میں عید الفطر یا عیدالاضحی کے دن نکلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی پھر خطبہ دیا پھر عورتوں کے پاس آئے انہیں نصیحت کی اور انہیں صدقہ دینے کا حکم دیا۔

Narrated Ibn Abbas: I (in my boyhood) went out with the Prophet on the day of 'Id ul Fitr or Id-ul-Adha. The Prophet prayed and then delivered the Khutba and then went towards the women, preached and advised them and ordered them to give alms.

یہ حدیث شیئر کریں