صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز استسقاء ۔ حدیث 984

استسقاء میں کھڑے ہو کر دعا کرنے کا بیان اور ہم سے ابونعیم نے بواسطہ زہیر، ابواسحاق بیان کیا کہ عبداللہ بن یزید انصاری نکلے اور ان کے ساتھ براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زید بن ارقم بھی نکلے اور بارش کی دعا کی تو اپنے دونوں پاؤں پر بغیر منبر کھڑے ہوئے اور دعا کی، پھر دو رکعت جہر کے ساتھ پڑھیں، اور نہ تو اذان دی گئی اور نہ اقامت کہی گئی اور ابواسحاق کا بیان ہے کہ عبداللہ بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یزید نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تھا

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , عباد بن تمیم , اپنے چچا عبداللہ بن یزید

حَدَّثَنَاأَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّ عَمَّهُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي لَهُمْ فَقَامَ فَدَعَا اللَّهَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَائَهُ فَأُسْقُوا

ابوالیمان، شعیب، زہری، عباد بن تمیم اپنے چچا عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جو صحابی تھے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو لے کر استسقاء کی نماز کیلئے نکلے آپ کھڑے ہوئے اور کھڑے ہی کھڑے اللہ سے دعا فرمائی، پھر قبلہ کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنی چادر الٹ دی تو بارش ہوئی۔

Narrated Abbas bin Tamim: That his uncle (who was one of the companions of the Prophet) had told him, "The Prophet went out with the people to invoke Allah for rain for them. He stood up and invoked Allah for rain then faced the Qibla and turned his cloak (inside out) and it rained."

یہ حدیث شیئر کریں