صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1683

ارشاد باری تعالیٰ اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیز گاری کرو۔

راوی: محمود , عبیداللہ , اسرائیل , منصور , ابراہیم نخعی , علقمہ , عبد اللہ

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلَ عَلَيْهِ الْأَشْعَثُ وَهْوَ يَطْعَمُ فَقَالَ الْيَوْمُ عَاشُورَائُ فَقَالَ کَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِکَ فَادْنُ فَکُلْ

محمود، عبیداللہ، اسرائیل، منصور، ابراہیم نخعی، علقمہ، حضرت عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ عاشورہ کے دن اشعث بن قیس میرے پاس آئے تو میں اس وقت کھانا کھا رہا تھا اشعث نے کہا کہ آج تو عاشورہ کا دن ہے ابن مسعود نے جواب دیا کہ رمضان کے روزے ہونے سے پہلے عاشورہ کا روزہ رکھا جاتا تھا مگر رمضان کے بعد عاشورہ کا روزہ ختم ہوگیا آؤ تم بھی کھاؤ۔

Narrated 'Abdullah:
That Al-Ash'ath entered upon him while he was eating. Al-Ash'ath said, "Today is 'Ashura." I said (to him), "Fasting had been observed (on such a day) before (the order of compulsory fasting in) Ramadan was revealed. But when (the order of fasting in) Ramadan was revealed, fasting (on 'Ashura') was given up, so come and eat."

یہ حدیث شیئر کریں