صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ مخلوقات کی ابتداء کا بیان ۔ حدیث 465

آیت کریمہ اور وہی ہے جو باران رحمت سے پہلے متفرق ہوائیں بھیجتا ہے کا بیان قاصفاً ہر چیز کو توڑنے والی لواقح بمعنے ملاقح جو ملحقہ کی جمع ہے ( جس کے معنی ہیں بھری ہوئی کے) اعصار وہ تیز ہوا جو ستون کی طرح زمین سے آسمان تک اٹھتی ہے جس میں آگ ہوتی ہے (بگولا) ضِر ٹھنڈک نشرا متفرق اور جدا جدا ۔

راوی: آدم شعبہ حکم مجاہد ابن عباس

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نُصِرْتُ بِالصَّبَا وَأُهْلِکَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ

آدم شعبہ حکم مجاہد ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری مدد پروا ہوا سے ہوئی اور قوم عاد پچھوا ہوا سے ہلاک کئے گئے۔

Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet said, "I have been made victorious with the Saba (i.e. easterly wind) and the people of 'Ad were destroyed with the Dabur (i.e. westerly wind) ."

یہ حدیث شیئر کریں