صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1284

اللہ تعالیٰ کے قول وصل علیہم کا بیان اور اس شخص کا بیان جو صرف اپنے بھائی کیلئے دعا کرے، اپنے لئے نہ کرے، اور ابوموسیٰ نے بیان کیا کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ اے اللہ عبید ابی عامر کو بخش دے، اے اللہ عبداللہ بن قیس کے گناہ کو بخش دے۔

راوی: سعید بن ربیع , شعبہ , قتادہ سے روایت کرتے ہیں , کہ میں نے انس

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَسٌ خَادِمُکَ قَالَ اللَّهُمَّ أَکْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِکْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ

سعید بن ربیع، شعبہ، قتادہ سے روایت کرتے ہیں، کہ میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ (میری والدہ) ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کا خادم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ اس کا مال اور اولاد زیادہ کر اور جو کچھ تو نے اسے دیا، اس میں برکت عطا فرما۔

Narrated Anas:
Um Sulaim said to the Prophet "Anas is your servant." The Prophet said, "O Allah! increase his wealth and offspring, and bless (for him) what ever you give him."

یہ حدیث شیئر کریں