صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1291

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب رَفْعِ الْأَيْدِي فِي الدُّعَاءِ وَقَالَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ وَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ وَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَ الْأُوَيْسِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَشَرِيكٍ سَمِعَا أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ

دعا میں ہاتھ اٹھانے کا بیان ، اور ابو موسیٰ اشعری نے بیان کیا، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور آپ نے اپنے ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کے بغلوں کی سفیدی دیکھی اور ابن عمر نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا، اور فرمایا یا ﷲ میں اس فعل سے بری ہوں جو خالد نے کیا اور ابو عبد اﷲ(بخاری) نے اویسی کا قول نقل کیا، کہ مجھ سے محمد بن جعفر نے، انہوں نے یحییٰ بن سعید اور شریک سے اور ان دونوں نے انس سے سنا وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کے بغلوں کی سفید ی دیکھی۔

یہ حدیث شیئر کریں