صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1292

قبلہ رو ہوئے بغیر دعا مانگنے کا بیان۔

راوی: محمد بن محبوب , ابوعوانہ , قتادہ انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَنَا فَتَغَيَّمَتْ السَّمَائُ وَمُطِرْنَا حَتَّی مَا کَادَ الرَّجُلُ يَصِلُ إِلَی مَنْزِلِهِ فَلَمْ تَزَلْ تُمْطَرُ إِلَی الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ فَقَامَ ذَلِکَ الرَّجُلُ أَوْ غَيْرُهُ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنَّا فَقَدْ غَرِقْنَا فَقَالَ اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا فَجَعَلَ السَّحَابُ يَتَقَطَّعُ حَوْلَ الْمَدِينَةِ وَلَا يُمْطِرُ أَهْلَ الْمَدِينَةِ

محمد بن محبوب ، ابوعوانہ، قتادہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا، کہ ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا، کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اللہ سے دعا کیجئے کہ ہم لوگوں پر بارش ہو، آسمان ابر آلود ہوگیا، اور بارش ہونے لگی یہاں تک کہ لوگ اپنے گھروں کو نہیں پہنچ سکتے تھے، دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، تو وہی شخص یا کوئی دوسرا شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اللہ سے دعا کیجئے کہ بارش کو ہم سے پھیر دے، ہم لوگ تو ڈوب گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا اللہ ہمارے اردگرد برسا ہم پر نہ برسا، چنانچہ بدلی مدینہ کے اردگرد منتشر ہونے لگی (اور وہیں بارش ہوئی رہی لیکن) مدینہ میں بارش نہیں ہو رہی تھی۔

Narrated Anas:
While the Prophet was delivering a sermon on a Friday, a man stood up and said, "O Allah's Apostle! Invoke Allah to bless us with rain." (The Prophet invoked Allah for rain.) So, the sky became overcast and it started raining till one could hardly reach one's home. It kept on raining till the next Friday when the same man or another man got up and said (to the Prophet), "Invoke Allah to withhold the rain from us, for we have been drowned (with heavy rain )." The Prophet said, "O Allah! Let it rain around us and not on us." Then the clouds started dispersing around Medina and rain ceased to fall on the people of Medina.

یہ حدیث شیئر کریں