صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ تقدیر کا بیان ۔ حدیث 1549

گناہ سے بچنے کی طاقت اور عبادت کی قوت اللہ ہی سے ہے

راوی: محمد بن مقاتل ابوالحسن , عبداللہ , خالد حذاء , ابوعثمان نہدی ابوموسیٰ

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ فَجَعَلْنَا لَا نَصْعَدُ شَرَفًا وَلَا نَعْلُو شَرَفًا وَلَا نَهْبِطُ فِي وَادٍ إِلَّا رَفَعْنَا أَصْوَاتَنَا بِالتَّکْبِيرِ قَالَ فَدَنَا مِنَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا إِنَّمَا تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا ثُمَّ قَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أَلَا أُعَلِّمُکَ کَلِمَةً هِيَ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّةِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

محمد بن مقاتل ابوالحسن، عبداللہ ، خالد حذاء، ابوعثمان نہدی حضرت ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک غزوہ میں ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے تو ہم لوگ جب بھی کسی بلند جگہ پر چڑھتے اور بلند ہوتے یا کسی وادی میں اترتے تو ہم لوگ با آواز بلند تکبیر کہتے، حضرت ابوموسیٰ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ہم لوگوں سے قریب ہوئے تو فرمایا کہ اے لوگو، اپنی جانوں پر رحم کرو، تم کسی بہرے اور غیرحاضر کو نہیں پکارتے ہو تم تو اس کو پکارتے ہو جو سننے والا ہے، دیکھنے والا ہے، پھر فرمایا کہ اے عبداللہ بن قیس کیا میں تم کو وہ کلمہ نہ بتادوں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے وہ (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) ہے۔

Narrated Abu Musa:
While we were with Allah's Apostle in a holy battle, we never went up a hill or reached its peak or went down a valley but raised our voices with Takbir. Allah's Apostle came close to us and said, "O people! Don't exert yourselves, for you do not call a deaf or an absent one, but you call the All-Listener, the All-Seer." The Prophet then said, "O 'Abdullah bin Qais! Shall I teach you a sentence which is from the treasures of Paradise? ( It is): 'La haula wala quwata illa billah. (There is neither might nor power except with Allah)."

یہ حدیث شیئر کریں