صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فرائض کی تعلیم کا بیان ۔ حدیث 1685

لعان کرنے والوں کی میراث کا بیان

راوی: یحیی بن قزعہ , مالک , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا لَاعَنَ امْرَأَتَهُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْتَفَی مِنْ وَلَدِهَا فَفَرَّقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَةِ

یحیی بن قزعہ، مالک، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اپنی بیوی سے لعان کیا اور اس کے بچے سے انکار کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان تفریق کرا دی اور بچہ عورت کو دلا دیا۔

Narrated Ibn 'Umar:
A man and his wife had a case of Lian (or Mula'ana) during the lifetime of the Prophet and the man denied the paternity of her child. The Prophet gave his verdict for their separation (divorce) and then the child was regarded as belonging to the wife only.

یہ حدیث شیئر کریں