صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مرتدوں اور دشمنوں سے توبہ کرانا ۔ حدیث 1864

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ قیامت اس وقت تک نہ قائم ہوگی جب تک کہ دو جماعتوں میں جنگ نہ ہوگی۔ اور ان دونوں کادعوی ایک ہوگا

راوی: علی , سفیان , ابوالزناد , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَقْتَتِلَ فِئَتَانِ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ

علی، سفیان، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ دو جماعتوں میں جنگ نہ ہوگی، اور ان دونوں کا دعوی ایک ہوگا (یعنی ان دونوں میں سے ہر ایک حق پر ہونے کا مدعی ہوگا ۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The Hour will not be established till two (huge) groups fight against each other, their claim being one and the same."

یہ حدیث شیئر کریں