صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 1987

فتنوں کے ظاہر ہونے کا بیان

راوی: محمدبشار , غندر , شعبہ , واصل , ابووائل , عبد اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَأَحْسِبُهُ رَفَعَهُ قَالَ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ أَيَّامُ الْهَرْجِ يَزُولُ فِيهَا الْعِلْمُ وَيَظْهَرُ فِيهَا الْجَهْلُ قَالَ أَبُو مُوسَی وَالْهَرْجُ الْقَتْلُ بِلِسَانِ الْحَبَشَةِ وَقَالَ أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ تَعْلَمُ الْأَيَّامَ الَّتِي ذَکَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامَ الْهَرْجِ نَحْوَهُ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِکْهُمْ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَائٌ

محمد بشار، غندر، شعبہ، واصل، ابووائل، حضرت عبداللہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ قیامت سے پہلے ہرج کے دن ہوں گے، علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت ظاہر ہوگی، ابوموسیٰ نے کہا کہ ہرج حبشیوں کی زبان میں قتل کو کہتے ہیں اور ابوعوانہ نے بواسطہ عاصم، ابووائل، اشعری سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ سے کہا کہ تم ان دنوں کو جانتے ہو جن کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ان میں ہرج ہوگا، جیسا کہ پہلی حدیث میں گزرا ہے اور ابن مسعود نے کہا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بدترین لوگ وہ ہوں گے جن کی زندگی میں قیامت آئے گی۔

Narrated 'Abdullah:
The Prophet said, "Near the establishment of the Hour, there will be the days of Al-Harj, and the religious knowledge will be taken away (vanish i.e. by the death of Religious scholars) and general ignorance will spread." Abu Musa said, "Al-Harj, in the Ethiopian language, means killing," Ibn Mas'ud added: I heard Allah's Apostle saying; (It will be) from among the most wicked people who will be living at the time when the Hour will be established."

یہ حدیث شیئر کریں