صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قربانیوں کا بیان ۔ حدیث 536

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ابوبردہ سے فرمانا کہ تو اس چھ ماہ کے بچے کو ذبح کرلے اور تیرے بعد کسی کے لئے جائز نہ ہوگا

راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , سلمہ , ابوجحیفہ , براء

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ ذَبَحَ أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْدِلْهَا قَالَ لَيْسَ عِنْدِي إِلَّا جَذَعَةٌ قَالَ شُعْبَةُ وَأَحْسِبُهُ قَالَ هِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ قَالَ اجْعَلْهَا مَکَانَهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ وَقَالَ حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَنَاقٌ جَذَعَةٌ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، سلمہ، ابوجحیفہ، براء کہتے ہیں کہ ابوبردہ نے نماز سے پہلے ذبح کرلیا تو ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے عوض دوسرا کرلو، انہوں نے عرض کیا کہ میرے پاس صرف چھ ماہ کا ایک بکری کا بچہ ہے، شعبہ کا خیال ہے کہ شاید یہ بھی کہا کہ وہ ایک سالہ بکری کے بچے سے بھی اچھا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی جگہ اس کو (قربانی) کردو، اور تمہارے بعد کسی کیلئے جائز نہیں ہوگا اور حاتم بن دردان نے ایوب سے انہوں نے محمد سے انہوں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عناق جذعۃ فرمایا۔

Narrated Al-Bara':
Abu Burda slaughtered (the sacrifice) before the ('Id) prayer whereupon the Prophet said to him, "Slaughter another sacrifice instead of that." Abu Burda said, "I have nothing except a Jadha'a." (Shu'ba said: Perhaps Abu Burda also said that Jadha'a was better than an old sheep in his opinion.) The Prophet said, "(Never mind), slaughter it to make up for the other one, but it will not be sufficient for anyone else after you."

یہ حدیث شیئر کریں