صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 579

ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے کچی اور پکی کھجور کے ملانے کو جب وہ نشہ آور ہوجائے، جائز نہیں سمجھا، اور یہ کہ دونوں کے عرق کو ایک عرق نہ بنایا جائے

راوی: مسلم , ہشام , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنِّي لَأَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ وَأَبَا دُجَانَةَ وَسُهَيْلَ بْنَ الْبَيْضَائِ خَلِيطَ بُسْرٍ وَتَمْرٍ إِذْ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فَقَذَفْتُهَا وَأَنَا سَاقِيهِمْ وَأَصْغَرُهُمْ وَإِنَّا نَعُدُّهَا يَوْمَئِذٍ الْخَمْرَ وَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ سَمِعَ أَنَسًا

مسلم، ہشام، قتادہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں ابوطلحہ، ابودجانہ اور سہیل بن بیضاء کو کچی اور پکی کھجور کی ملی ہوئی شراب پلارہا تھا، عین اس وقت شراب حرام کردی گئی، چنانچہ میں نے اسے پھینک دیا اور میں ان کا ساقی اور کم عمر تھا، اور اس دن میں نے ہی ان لوگوں کے لئے شراب بنائی تھی، عمروبن حارث نے کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کیا کہ انہوں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا۔

Narrated Anas:
While I was serving Abu Talha. Abu Dujana and Abu Suhail bin Al-Baida' with a drink made from a mixture of unripe and ripe dates, alcoholic drinks, were made unlawful, whereupon I threw it away, and I was their butler and the youngest of them, and we used to consider that drink as an alcoholic drink in those days

یہ حدیث شیئر کریں