صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 70

کنواری لڑکی سے نکاح کرنے کا بیان ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ ابن عباس نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے علاوہ کسی کنواری سے نکاح نہیں کیا۔

راوی: عبید بن اسماعیل , ابواسامہ , ہشام اپنے والد سے , وہ عائشہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيتُکِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ إِذَا رَجُلٌ يَحْمِلُکِ فِي سَرَقَةِ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُکَ فَأَکْشِفُهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَکُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ

عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام اپنے والد سے، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں نے تم کو دوبار خواب میں دیکھا تھا، ایک شخص تیری صورت (تصویر) ریشمی کپڑے میں لپیٹے ہوئے کہتا ہے کہ یہ آپ کی زوجہ ہیں، میں نے اسے کھولا تو وہ تمہاری صورت (تصویر) تھی، پھر میں نے کہا اگر یہ بات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ اس کو جاری کرکے رہے گا۔

Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle said (to me), "You have been shown to me twice in (my) dreams. A man was carrying you in a silken cloth and said to me, 'This is your wife.' I uncovered it; and behold, it was you. I said to myself, 'If this dream is from Allah, He will cause it to come true.' "

یہ حدیث شیئر کریں