صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 757

اس شخص کا بیان جو تکبر کے سبب سے کپڑے گھسیٹتا ہوا چلے۔

راوی: مطربن فضل , شبابہ , شعبہ

حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ لَقِيتُ مُحَارِبَ بْنَ دِثَارٍ عَلَی فَرَسٍ وَهُوَ يَأْتِي مَکَانَهُ الَّذِي يَقْضِي فِيهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَنِي فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مَخِيلَةً لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقُلْتُ لِمُحَارِبٍ أَذَکَرَ إِزَارَهُ قَالَ مَا خَصَّ إِزَارًا وَلَا قَمِيصًا تَابَعَهُ جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ وَزَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ وَزَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ وَتَابَعَهُ مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَقُدَامَةُ بْنُ مُوسَی عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ

مطربن فضل، شبابہ، شعبہ بیان کرتے ہیں کہ میں محارب بن دثار سے اس حال میں ملا کہ وہ گھوڑے پر سوار دارالقضاء (کورٹ) کی طرف جا رہے تھے، میں نے ان سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنا کپڑا غرور کی وجہ سے گھسیٹ کر چلے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن نہیں دیکھے گا، میں نے محارب سے پوچھا کیا آپ نے ازار کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے بیان کیا کہ ازار و قمیص کی تخصیص نہیں فرمائی، جبلہ بن سحیم وزید بن اسلم وزید بن عبداللہ بن عمر، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، اور لیث نے نافع سے بواسطہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسی طرح روایت کیا، اور موسیٰ بن عقبہ، عمر بن محمد اور قدامہ بن موسیٰ نے سالم سے انہوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ جو شخص اپنا کپڑا گھسیٹ کر چلے۔

یہ حدیث شیئر کریں