صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 85

عورت کی نحوست سے پرہیز کرنے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تمہارے بعض بچے اور بیوی تمہارے لئے دشمن ہیں

راوی: اسماعیل , مالک , ابن شہاب , حمزہ اور سالم , عبداللہ بن عمر کے بیٹے , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حَمْزَةَ وَسَالِمٍ ابْنَيْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الشُّؤْمُ فِي الْمَرْأَةِ وَالدَّارِ وَالْفَرَسِ

اسماعیل، مالک، ابن شہاب، حمزہ اور سالم، عبداللہ بن عمر کے بیٹے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے نحوست تین چیزوں میں ہے (اور وہ یہ ہیں) عورت، گھر، گھوڑا۔

Narrated Abdullah bin 'Umar:
Allah's Apostle said, "Evil omen is in the women, the house and the horse.'

یہ حدیث شیئر کریں